انٹرنیشنل میڈیاکی”تھر قحط“کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ انتہا ئی تشویشناک ہے‘ سید وسیم اختر
جمعرات 13 مارچ 2014 16:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سیدوسیم اختر نے کہاہے کہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ”تھر میں11لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں،” انٹرنیشنل میڈیاکی”تھر قحط“کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ انتہا ئی تشویشناک ہے،سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث ڈیڑھ سو کے قریب معصوم بچوں کی ہلاکت ہوچکی ہے،بڑی تعداد میں دیہاتوں میں ابھی تک امدادی کام شروع ہی نہیں ہوسکا،دور دراز کے ہسپتالوں میں مریضوں کوزمین پر بستر لگا کر علاج کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب ڈاکٹرز اور ادویات کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صرف 33ہزار گندم کی بوریاں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ 27ہزار بوریاں تاحال گوداموں میں پڑی ہیں۔(جاری ہے)
نیز حکومت کی اعلان کردہ60ہزار گندم کی بوریاں پہنچی ہی نہیں۔گندم تقسیم کرنے والے ٹھیکیدار پیسے وصول کررہے ہیں۔پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امداد اور گندم وڈیروں کی بیٹھکوں میں تقسیم کی جارہی ہے اور اس سے من پسند افراد ہی مستفید ہورہے ہیں یہ امر انتہائی قابل مذمت ہے۔
گندم کی تقسیم میں خرد برد کی جارہی ہے وفاقی حکومت امداداورگندم کی تقسیم کی خود نگرانی کرے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن نے قحط زدگان کے لئے 10لاکھ روپے کی مزید امداد بھجوانے کافیصلہ کیاہے۔ جس سے امدادی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔جماعت اسلامی کے رضاکار شب وروز متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔عوام دل کھول کر قحط زدگان کی امدادکریں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ..
نابالغ ملزمان کے حقوق کے لئے سٹیج ڈرامہ''انصاف کی تلاش''25 مئی کو ہوگا
موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ کا شیخوپورہ کے مختلف سکولوں کا دورہ
پنجاب بھرمیں 1236ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق1295زخمی
لاہور ڈویژن میں میں غیرقانونی نجی ہائوسنگ سکیموں کی تعداد میں اضافہ
پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں شروع
پنجاب بھر میں نئی تبادلہ پالیسی کا اعلان، تمام تبادلے آن لائن کئے جائیں گے
لاہور کی رنگ روڈ پٹرولنگ پولیس نے 100 اہلکاروں کی نفری طلب کر لی
لاہور میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا
پنجاب بھر کے معذور افراد کو ماہانہ 2000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
پنجاب بھر کی جیلوں کی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ
لیسکو نے لاہور پولیس اور ایف آئی اے کے تعاون سی 9کروڑ یونٹس کی بجلی چوری پکڑ لی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا