خربوزہ انسانی جسم کی نشوونما کیلئے از حد ضروری ہے، ماہرین طب

جمعرات 13 مارچ 2014 14:38

خربوزہ انسانی جسم کی نشوونما کیلئے از حد ضروری ہے، ماہرین طب

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)موسم گرما میں پیدا ہونے والا پھل خربوزہ انسانی جسم کی نشوونما کیلئے از حد ضروری ہے۔ شعبہ طب کے ماہرین نے کہا ہے کہ خربوزہ کے 100 گرام گودے میں 26 تا 41 توانائی کے حرارے، 87 تار 92 گرام پانی ، 0.6 تا 1.0 گرام لحمیات ، 0.1 گرام چربی، 10.3 کاربوہائیڈریٹ، 4200 یونٹ وٹامن اے، 0.08 ملی گرام وٹامن بی، 10.5 گرام کیلشیم، 0.2 تا 4 گروم لوہا، 8 تا 12 ملی گرام میگنیشیم اور 7 تا 39 گرام تک فاسفورس موجود ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خربوزہ کا استعمال انسانی جسم کیلئے کئی طرح کے طبی فوائد کا حامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں