فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تجاویز پر مشتمل ڈرافٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے ‘ ثناء

جمعرات 13 مارچ 2014 13:31

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تجاویز پر مشتمل ڈرافٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے ‘ ثناء

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو فلم انڈسٹری میں اب صرف بھیڑ چال ہے ، اسے راتوں رات آسمانوں تک لیجانے کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات نظر نہیں آرہے ،فلم انڈسٹری کی بحالی کا آغاز تو ہوتا ہے لیکن یہ راستے میں ہی منقطع ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ موجودہ دور میں سینما کے ذریعے ہی عوام کو سستی تفریح فراہم کی جا سکتی ہے جسکے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کی باتیں تو کی جاتی ہیں لیکن بھیڑ چال کی وجہ سے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے تجاویز پر مشتمل ڈرافٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ڈرافٹ حکومت کو بھی فراہم کیا جائے جس میں حکومت سے سرمایہ کاری کی درخواست کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں