عوام اور اہل خیر حضرات کا فرض ہے وہ تھر کے مصیبت زدہ عوام کی امداد کیلئے آگے بڑھیں ‘ سید منور حسن ،متاثرین کو موت کے منہ سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پوری قوم امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے‘ امیر جماعت اسلامی
بدھ 12 مارچ 2014 22:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ عوام اور اہل خیر حضرات کا فرض ہے کہ وہ تھر کے مصیبت زدہ عوام کی امداد کیلئے آگے بڑھیں اور اپنے عطیات و نقد رقوم الخدمت فاؤنڈیشن کے پاس جمع کروائیں ، تھرمتاثرین کی خدمت میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضا کار مصروف کار ہیں ، ضلع تھرکی زیادہ متاثرہ تحصیلوں مٹھی،ڈیپلواور چھاچھرو کے دور دراز مقامات پر الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں قابل ستائش اور اطمینان بخش ہیں ،عوام تھر متاثرین کی امداد اوربحالی کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں ۔
متاثرین کیلئے خشک راشن ،صاف پانی اورادویات کی فراہمی اور انہیں موت کے منہ سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ پوری قوم امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن سے ملاقات اور تھر میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ملاقات میں امیر جماعت سید منورحسن کو الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے تھر متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے حالات کی سنگینی کے پیش ِ نظر اور متاثرہ علاقے کے جائزے کے بعد تھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مِٹھی میں بیس کیمپ قائم کر دیا۔
7 مارچ سے جاری ریلیف آپریشن میں اب تک 8 ٹرک امدادی سامان بھجوایا جا چکا ہے ۔ 8مارچ سے ہی پیما کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹھی کے سامنے مرکزی میڈیکل کیمپ کام کررہا ہے جس میں3 ڈاکٹرز اور5 پیرا میڈیکل سٹاف کی مدد سے اب تک2 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔اِس کے علاوہ اسلام کوٹ، چھاچھڑو اور نگر پارکر میں بھی الخدمت کے تحت میڈیکل کیمپوں میں ا ب تک 1,500سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں۔الخدمت کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور بیمار افراد کو ہسپتال لانے اور لے جانے کا بندوبست کر رہی ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے اب تک ریلیف آپریشن سے قریباََ 20 ہزار متاثرہ افراد نے استفادہ حاصل کیا ہے۔ متاثرین میں پکے پکائے کھانے کی فراہمی بھی جاری ہے،روزانہ 5 سو افراد کے لئے کھانا تیار کر کے دور دراز گو ٹھوں میں پہنچایا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری