بلدیاتی الیکشن جلد ہو سکتے ہیں: رانا ثناء اللہ

بدھ 12 مارچ 2014 21:29

بلدیاتی الیکشن جلد ہو سکتے ہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) پنجاب کے وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حلقہ بندیاں برقرار رہیں تو بلدیاتی الیکشن جلد متوقع ہو سکتے ہیں اور اگر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس گیا تو بلدیاتی انتخابات میں آٹھ ماہ کا عرصہ درکار ہو گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال مجموعی طور پر بہتری کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

امن وامان میں بہتری اس کی بنیادی وجہ ہے۔ اس سے یقینا عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور مستقبل میں ملک میں مزید سرمایہ کاری سے حالات بہتر ہونے کی توقع ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی بھی اس چیزکی نشاندہی کرتی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون نے کہا اب اپنی بات کا پاس کرتے ہوئے شیخ رشید سے سیاست سے استعفی دیں کیونکہ ڈالر 98 روپے تک آ چکا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈالر ابھی مزید نیچے آنے کا بھی امکان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں