پنجاب کو رواں سال پولیو فری رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ مشیر برائے صحت ،صوبہ کے تمام داخلی راستوں پر مسافر بچوں کو ویکسئین پلانے کے لئے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں موجود پولیو ریزروائر ختم کرنا ضروری ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبہ کو رواں سال پولیو فری رکھنے کے لئے حکومتی سطح پر تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کے دوران پنجاب کے تمام داخلی راستوں پر مسافر بچوں کو ویکسئین پلانے کے لئے چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز بابو صابو ا نٹر چینج کے نزدیک خانہ بدوشوں کی بستی میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس مو قع پر سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوافلقار علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ تب ہی ممکن ہے جب پورے ملک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لئے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے علاقوں میں موجود پولیو ریزر وائر ختم کیا جائے۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ اپنی کم علمی کی وجہ سے لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطروں سے محروم رکھ کر انہیں ساری عمر کی معذوری کے خطرے سے دوچار کرتے ہیں ۔خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ پنجاب میں پولیو وائرس ختم کرنے کے لئے مسلسل پولیو مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ ہر بچے تک پولیو ویکسئین پہنچائی جا سکے۔ انہوں نے خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے حوالے سے کہا کہ غریب اور پسماندہ بستیوں میں لوگ حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی نہیں رکھتے -نیز ان بستیوں میں رہنے والے بچے غدائیت کی کمی کا شکار ہوتے ہیں جن پر بیماریاں آسانی سے حملہ آور ہو سکتی ہیں لہذا ان بچوں پر خصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں