پاکستان ہاکی فیڈریشن ناراض سابق اولمپینز کو منانے میں کامیاب ہو گئی،ایگزیکٹو بورڈ ، سلیکشن کمیٹی او رجونیئر مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی جائیگی

بدھ 12 مارچ 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن ناراض سابق اولمپینز کو منانے میں کامیاب ہو گئی ، آئندہ ہفتے ملاقات کر کے ایگزیکٹو بورڈ ، سلیکشن کمیٹی او رجونیئر مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول او رسیکرٹری رانا مجاہد چار سال سے ناراض سابق اولمپینز کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سابق اولمپینز سے آئندہ ہفتے ملاقات کی جائیگی جس میں مستقبل میں کر چلنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ۔ بتایا گیا ہے کہ ان اولمپینز کو ایگزیکٹو بورڈ، سلیکشن ، سلیکشن کمیٹی اور جونیئر مینجمنٹ کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں