پنجاب یوتھ فیسٹیول میگا کرپشن کا اسکینڈل ہے ، میاں محمودالرشید
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/03/2014 - 19:13:53 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 19:03:11 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 18:40:35 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 18:38:30 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 18:34:43 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 17:47:34 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 17:41:52 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 17:41:52 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 16:55:43 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 16:29:07 وقت اشاعت: 12/03/2014 - 16:17:10
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پنجاب یوتھ فیسٹیول میگا کرپشن کا اسکینڈل ہے ، میاں محمودالرشید

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے الزام لگایا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میگا کرپشن کا اسکینڈل ہے۔ اس کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومت نے اکاؤنٹس کا مکمل آڈٹ کرایا ہے کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ فیسٹیول کیلئے 4سو روپے والا ٹریک سوٹ 11 سو روپے میں خریدا گیا ، اسطرح عوام کے پیسوں سے 2لاکھ ٹریک سوٹ خریدے گئے ، اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایک دوسرے کیخلاف نعرہ بازی شروع کر دی۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے اپنے جواب میں کہا کہ فیسٹیول کیلئے صرف 15 ہزار ٹریک سوٹ خریدے گئے ، حکومت اگر نوجوانوں کو کھیل کی تفریح مہیا نہ کرے تو کیا ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف پکڑا دے ۔

12/03/2014 - 17:47:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان