دوسری اداکاراؤں کی طرح کیرئیر میں صرف نمبرز کو نہیں بڑھانا چاہتی ،معیار ترجیح ہے‘ لیلیٰ

بدھ 12 مارچ 2014 13:46

دوسری اداکاراؤں کی طرح کیرئیر میں صرف نمبرز کو نہیں بڑھانا چاہتی ،معیار ترجیح ہے‘ لیلیٰ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فلم اور اسٹیج پر کام کرنے کی بے شمار آفرز موجود ہیں لیکن اپنی پالیسی کے مطابق صرف معیار کو ترجیح دیتی ہوں ، فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں مجھے تو صرف اداکاری آتی ہے اور جب بھی کسی اچھے کردار کی پیشکش ہو گی ضرور کام کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں لیلیٰ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دی ہے ،میں دوسری اداکاراؤں کی طرح اپنے کیرئیر میں صرف نمبرز کو نہیں بڑھانا چاہتی بلکہ میری خواہش ہے کہ میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اسٹیج پر کام کرنے کی بے شمار آفرز موجود ہیں لیکن میں اپنی پالیسی کے مطابق سال میں محدود سطح پر تین سے چار ڈرامے کرتی ہوں جسے میرے پرستار پسند بھی کرتے ہیں۔ جبکہ یہی صورتحال فلموں کی بھی ہے کہ آفرز تو موجود ہیں لیکن جن کرداروں کی پیشکش کی جاتی ہے ان میں اداکاری کا مارجن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں