سیاستدا ن الزم تراشی کی بجائے بھوک اور بیماری سے نڈھال لوگوں کیلئے سوچیں‘ شوبز شخصیات

بدھ 12 مارچ 2014 13:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء) شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پوری قوم سے تھر کے متاثرین کی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے متحد ہو کر بھوک اور بیماری سے نڈھال لوگوں کیلئے سوچنا چاہیے ۔ سینئر اداکار قوی خان ، مسعود اختر ، ثمینہ پیرزادہ، ماریہ واسطی، شبیر جان، نبیل،محمود اسلم،سہیل احمد، نسیم وکی اور زارا اکبر نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں جب بھی کوئی آفت آئی پاکستانی ایک قوم بن گئے اور تھر کے متاثرین کے لئے بھی ہمیں اسی جذبے کو ابھارنے کی ضرورت ہے ۔

ان شخصیات کا کہنا ہے کہ سیاستدان بعد میں الزام تراشی کر لیں موجودہ حالات میں انہیں ان متاثرین کے لئے سر جوڑ کر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

تھر کے متاثرین کے لئے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے جو پاکستانیوں نے زلزلے اور سیلاب سے متاثر ین کیلئے دکھایا تھا۔گلوکار ابرار الحق ، وارث بیگ ، سید نور ، بابر علی ، ریشم ، رحیم شاہ ، شازیہ خشک ، عمر شریف ، عذراآفتاب ، نادیہ علی نے اپنے بیانات میں کہا کہ تھر کی صورتحال کے باعث پوری قوم افسردہ ہے لیکن یہ اطمینان بخش ہے کہ میڈیا میں خبروں کے نشر ہونے کے بعد حکومتیں جاگ گئی ہیں اور انہوں نے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

تھر کے متاثرین کو صرف خوراک نہ دی جائے بلکہ انکے مستقبل کے لئے بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حالات پیدا نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں