تھر کے بچوں کوبھوک نہیں حکمرانوں کی بے حسی نے مار اہے ‘ناصراقبال خان

منگل 11 مارچ 2014 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء ) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ تھر کے بچوں کو بھوک نہیں بلکہ حکمرانوں کی بے حسی نے مارا ہے ،پاکستان کو سرزمین امن بنانے کی بجائے مقتل گاہ بنادیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک عزیز میں روزانہ ایک نیا سانحہ رونماہورہا ہے، ہرروز لوگ بھوک اورکچھ بارودسے مررہے ہیں،بیسیوں بچوں کی اموات کے بعدامدادی سامان بھیجا گیا ،جوبچے مارے گئے وہ توواپس نہیں آئیں گے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بتائے تھر میں بروقت امدادکیوں نہیں پہنچی،ریاستی مشینری اس قدر دیرسے متحرک کیوں ہوئی یہ سوال جواب طلب ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں