چنیوٹ :شادی میں فائرنگ،دولھا گرفتار،70باراتیوں کیخلاف مقدمہ

منگل 11 مارچ 2014 15:20

چنیوٹ :شادی میں فائرنگ،دولھا گرفتار،70باراتیوں کیخلاف مقدمہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) چنیوٹ میں باراتیوں کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی، پولیس نے دولھا کو گرفتار کیا تو باراتیوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا، ہنگامہ آرائی میں ایک صحافی اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 70 باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دولھا سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بھوانا کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ موسیِ کے رہائشی عْمردارز کی بارات دولہن کے گھر پہنچی تو باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پہنچ گئی اور دولھاکو گرفتار کرلیا۔ باراتیوں نے تھانا بھوانا کے باہر دھرنا دے کر چنیوٹ جھنگ روڈ بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی جبکہ مشتعل باراتیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ ہنگامہ آرائی میں مقامی صحافی اور ایس ایچ او تھانا بھوانا سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 70 باراتیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دولھے سمیت 20 افراد کو حوالات میں بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں