لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس21.33پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5041.04 پربندہوا

پیر 10 مارچ 2014 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس21.33پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5041.04 پربندہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر104کمپنیوں کا کاروبارہوا۔27کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل34لاکھ78 ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے11لاکھ83ہزار500حصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈکے7 لاکھ95ہزارحِصص۔جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز کارپوریشن لمیٹڈکے 4 لاکھ45ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت27.53روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی یونائٹڈ بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.01 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں