پاکستان اسپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18مارچ کو ہوگا ، صدارت ریاض حسین پیر زادہ کرینگے

پیر 10 مارچ 2014 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 18مارچ کو بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیر زادہ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا ، قومی اسپورٹس پالیسی پر عمل کرنے والی کھیلوں کی فیڈریشن کی گرانٹ بحال کرنے کی منظوری دیئے جانے کاامکان ہے ذرائع کے مطابقپاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 18مارچ کو بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیر زادہ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس میں ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں قومی دستے کی شر کت کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا، ان دونوں کھیلوں میں پاکستان دستے کی شرکت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے الحاق شدہ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے توسط سے ہی ہوگی اجلاس میں ہاکی کے حوالے سے بریفننگ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا وہ ایگزیکٹیو کمیٹی میں شامل بھی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی گیمز ہر دو سال بعد کرانے کے بارے بھی غور ہوگا اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ حکومت کی پالیسی کے تحت قومی گیمز کے بعد خواتین گیمز اور یوتھ گیمز کا انعقاد کیا جانا چاہیے مگر اس پر عمل در آ مد نہیں کیا جارہا ہے، اجلاس میں خواتین اور یوتھ گیمز کی تاریخوں کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں