عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں‘ راجہ عدیل

پیر 10 مارچ 2014 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے اس بیان پر کہ ”پاک ایران گیس منصوبہ ختم نہیں ہوا بلکہ وہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے “ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے انڈسٹریز مشکلات کا شکار ہے ملکی گیس انڈسٹریز کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے اس لیے پاک ایران گیس منصوبہ کی تکمیل کیلئے امریکی پابندیاں ختم کروائی جائیں اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ افغان جنگ میں پاکستان امریکی اتحادی ہے اور اس جنگ کی وجہ سے پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوکر اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرچکا ہے ،دہشت گردی کے باعث بیرونی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوئی ہے اور سرمایہ بھی بیرون ملک منتقل ہورہا ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سفارتکاری استعمال کرتے ہوئے پاک ایران گیس منصوبہ پر امریکی پابندیوں کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کریں تاکہ یہ منصوبہ ترجیح بنیادوں پر مکمل ہوسکے اور انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق سارا سال گیس میسر ہوسکے اورحکومت کا صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں