ڈرامہ انڈسٹری آج اپنے سنہرے دور سے گزر رہی ہے ‘ صبا قمر

پیر 10 مارچ 2014 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ جس طرح کسی وقت میں پاکستان فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی ، اس طرح آج ڈرامہ انڈسٹری اپنے سنہرے دور سے گزر رہی ہے ، جس طرح کی ڈرامہ سیریلز بنائی جا رہی ہیں اس نے بھارتی ڈراموں کا سحر توڑ دیا ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

10مارچ 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات میں نرم دل ہوں ، جلد لوگوں پر اعتماد کرنے کی عادت سے متعدد بار نقصان اٹھانا پڑا ہے مگر اب میں بڑی محتاط ہوں ۔

صبا قمر نے کہا کہ مجھے کافی مرتبہ فلموں میں کام کرنے کی آفر ہو چکی ہے مگر میں نے ابھی تک فلموں میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری اداکاری سے پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ مجھے پسند کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں