قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (منگل) کوہوگا

اتوار 9 مارچ 2014 16:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں سوئی نادرن گیس اور ایف آئی اے کی جانب سے صنعت کاروں کو ہراساں کرنے اور رکن قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر بلا جواز چھاپے کاجائزہ لیا جائیگا ذرائع کے مطابق اجلاس کنویئر محمد افضل کھوکھر کی صدارت میں ساڑھے 11بجے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے لاہور آفس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایف آئی اے کاور ایس این جی پی ایل کی جانب سے صنعت کاروں بالخصوص عمر انڈسٹریز لاہور، طاہر آئل ریفائنری کو غیر ضروری طور پر ہراساں کرنے اور رکن قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ کے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحصیل گوجرہ میں گھر پر بلا جواز چھاپے کی تحقیقات کی جائیں گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں