پنجاب کے حکمران عملی اقدامات کرنے کے بجائے ”ٹوپی ڈراموں“ پر یقین رکھتے ہیں ‘ اپوزیشن لیڈر ،راناثناء اللہ سیاسی طور پر نابالغ ہیں ،ان کو چاہیے وہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کرلیں ‘ میاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 مارچ 2014 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ (ن)لیگ جس فوجی آمر ضیاء الحق کی پیداوار ہے ملک میں دہشت گردی بھی اسی کی پالیسیوں کانتیجہ ہے ‘پنجاب کے حکمران عملی اقدامات کرنے کے بجائے ”ٹوپی ڈراموں“ پر یقین رکھتے ہیں خواتین کو عالمی دن کے موقع پر ”لالی پوپ“ دیا گیا ہے ‘تحریک انصاف نے ہمیشہ دہشت گردی اور طالبائزیشن کی مخالفت کی ہے عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست کرتے ہیں ۔

وہ ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سبطین خان ،سعدیہ سہیل ، ڈاکٹر نوشین حامد اور دیگر بھی موجود تھے ۔میاں محمود الرشید نے کہاکہ راناثناء اللہ سیاسی طور پر نابالغ ہیں اور ان کو چاہیے کہ وہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کرلیں کیونکہ ان کی حرکتوں کی وجہ سے (ن)لیگ بھی بدنام ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور اس کا تحریک طالبان سے کوئی تعلق نہیں دراصل حکمران اپنے ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے ملک ،عوام اور اصولوں کی بات کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے حکمران سیاسی مشہوری کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور خواتین کے عالمی د ن کے موقع پر بھی قانون سازی کا مقصد صرف سیاسی شو بازی ہے جس سے عام اور ورکرز خواتین کی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں