ایشیا کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ میں جان لڑانا ہوگی، وسیم اکرم

ہفتہ 8 مارچ 2014 12:39

ایشیا کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ میں جان لڑانا ہوگی، وسیم اکرم

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے فیلڈنگ میں جان لڑانے کا مشورہ دے دیا، دوسری جانب باسط علی نے کہا کہ لسیتھ مالنگا کو احتیاط سے کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑیوں کو گذشتہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں لینا چاہیے، آئی لینڈرز کے ہاتھوں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی، ہفتے کو ایک نئے عزم اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا،انھوں نے کہا کہ اکثر بڑے ایونٹس کے فائنلز میں پاکستان آئی لینڈرز پر حاوی ہوجاتا ہے، مصباح الحق اور مینجمنٹ بھرپور قوت سے ٹکرانے کی پالیسی بنائیں تو حریف ٹیم بیک فٹ پر آجائے گی۔

انھوں نے کہاکہ ایونٹ میں گرین شرٹس کی بولنگ اور بیٹنگ مجموعی طور پر اچھی رہی تاہم فیلڈنگ میں جان لڑائے بغیر بات نہیں بنے گی، اس شعبے میں کمزوری کی وجہ سے بولرز کے بھی حوصلے پست ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں