شجاعت غیر مشروط معافی مانگ کر (ن)میں آنا چاہیں تو کوئی راہ نکل سکتی ہے ،شیخ رشید کو غلطیوں کا کفارہ ادا کرنا ہوگاوزیر قانون پنجاب،پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھاہے، پو ری قوم کے احتجاج کے باعث ڈرون حملوں بند ہو گئے ہیں‘ رانا ثنا اللہ ۔ تفصیلی خبر

جمعہ 7 مارچ 2014 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین غیر مشروط طور پر معافی مانگ کر مسلم لیگ (ن)میں آنا چاہیں تو کوئی راہ نکل سکتی ہے اور ان کی معافی کیلئے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں ،پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھاہے، پو ری قوم کے احتجاج کانتیجہ ہے کہ ڈرون حملے بند ہو گئے ہیں ، رانا بھگوان داس کی ایک ساکھ ہے وہ الیکشن کمیشن کے چیئرمین ہو سکتے ہیں ،عمران خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ قومی سیا ست میں اتفاق رائے کی طر ف آئیں ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شیخ رشید ڈیڑھ دو سال پہلے بھی مسلم لیگ (ن)میں آنا چاہتے تھے، شیخ رشید میاں صاحب سے متعلق اچھی باتیں بھی کرتے رہے ہیں، واپسی کے لیے شیخ صاحب کو اپنی غلطیوں کا کفارہ ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں سکیورٹی کی صورتحال کو کافی حد تک کنٹرول میں رکھاہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے تاہم سکیورٹی کے سخت انتظامات کسی بھی ممکنہ ردعمل کے باعث کیے گئے ہیں ، مذاکراتی کمیٹیوں نے سیز فائر کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ آنے والوں وقتوں میں بھی ان کمیٹیوں کا کردار رہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ آئین پڑھیں اورقومی سیا ست میں اتفاق رائے کی طر ف آئیں ۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ الطاف حسین کا فوج بلانے کا بیان قابل مذمت، غیر آئینی اور غیر جمہورعی ہے، الطاف حسین جوش خطابت میں بیان دے دیتے ہیں پھر ایک دو روز بعد واپس بھی لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمشید دستی نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا معاملہ اٹھا یا ہے۔اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے بل کے حوالے سے کہا کہ اس سے خواتین کو بھی فیصلہ سازی میں ایک کردا ر ملے گا،اس بل میں وراثت کے قانون کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو ان کا حق مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں