پارٹنرزفارگلوبل پیس کی مرکزی مجلس عاملہ کی ذہنی وجسمانی معذوری کا شکار بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے لاہور میں ادارہ قائم کرنے کی منظوری ، ممتازکاروباری شخصیت اور مسلم لیگ(ن)کے راہنماء رانا اخترمحمود کو بنیادی ممبرشپ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا

جمعہ 7 مارچ 2014 22:04

پارٹنرزفارگلوبل پیس کی مرکزی مجلس عاملہ کی ذہنی وجسمانی معذوری کا شکار بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے لاہور میں ادارہ قائم کرنے کی منظوری ، ممتازکاروباری شخصیت اور مسلم لیگ(ن)کے راہنماء رانا اخترمحمود کو بنیادی ممبرشپ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) تعلیم‘صحت ‘ماحولیات اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم پارٹنرزفارگلوبل پیس (پی جی پی)کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روزیہاں پی جی پی کے صدر انیس خان کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں خصوصی بچوں کے لیے ایک تعلیمی پراجیکٹ کی منظوری دی گی جس کے تحت ذہنی وجسمانی معذوری کا شکار بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے لاہور میں ایک ادارہ قائم کیا جائے گا اجلاس میں پی جی پی کی پراجیکٹ ڈائریکٹر Barbara A. Wrightنے اجلاس کے شرکاء کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا انہوں نے پی جی پی کے زیرانتظام غریب اور مستحق بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے والے پراجیکٹ Literacy Education Outreach (L.E.

(جاری ہے)

O)کے حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی‘اجلاس میں غریب اور مستحق بچیوں کو بلامعاوضہ فنی تربیت فراہم کرنے کے منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

اجلاس کے شرکاء نے ماحولیات کے تحفظ ‘ توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کرنے کے سلسلہ میں عوام میں شعور کی بیداری کی مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور پی جی پی کے تحت کالاشاہ کاکو میں پہلے بائیو گیس منصوبے کی تکمیل پر اظہارمسرت کیا‘پی جی پی کے سیکرٹری میاں محمد ندیم نے اجلاس کوبتایا کہ بہت جلد پارٹنرزفارگلوبل پیس کی امریکہ میں رجسٹریشن اور آفس کے قیام عمل میں لایا جائے گا اور پی جی پی بیک وقت پاکستان اور امریکہ میں انسانیت کے بہبود کے لیے کام کرئے گی.

قبل ازیں پارٹنرزفارگلوبل پیس (پی جی پی) کے صدر انیس خان نے ممتازکاروباری شخصیت اور مسلم لیگ(ن)کے راہنماء رانا اخترمحمود کو بنیادی ممبرشپ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا اس موقع پر مجلس عاملہ اور مرکزی انتظامی کمیٹی کے اراکین نے رانا اخترمحمود کوپی جی پی کے سرپرست اعلی نامزدکرنے کی منظوری دی -اجلاس میں پی جی پی کے سنیئرنائب صدرعمران ادریس بٹ ایڈوکیٹ‘نائب صدرعلی چوہدری‘ محمد آصف‘سیکرٹری میاں محمد ندیم‘سیکرٹری فنانس رانا عاصم اسلام‘ایگزیکٹیو ڈائریکٹر L.E.Oمریم اختر‘ ڈائریکٹرL.E.Oراحیلہ اختراراکین مجلس عاملہ شبیراحمد‘عبدالقیوم زاہد‘ثناء اللہ ناگرہ اور مسزعمرانہ انیس نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں