یو ایس ایڈ نے کرم تنگی ڈیم کے پہلے مرحلے کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کر دی، دو سال کی مدت میں پہلے مرحلے کی تعمیر سے16 ہزار 380 ایکڑ اراضی زیرکاشت آئے گی، 19 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ،شمالی وزیرستان میں واقع کرم تنگی ڈیم دو مراحل میں تعمیر کیا جائے گا ، منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا
جمعہ 7 مارچ 2014 18:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) پانی اور پن بجلی کے اہم منصوبوں کیلئے مالی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کے طور پر یو ایس ایڈنے کرم تنگی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر کیلئے واپڈا کو8کروڑ 10لاکھ ڈالرگرانٹ مہیا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔کرم تنگی ڈیم وفاقی حکومت کی سستی پن بجلی پیدا کرنے اور زرعی مقاصد کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایکنک نے گذشتہ جمعرات کو منعقدہ اپنے اجلاس میں12 ارب 66 کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے کرم تنگی ڈیم کے پہلے مرحلے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ آبپاشی کیلئے کے ٹو ویئر اور پن بجلی کیلئے پاور ہاؤس کی تعمیر پر مشتمل ہے، جو دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔(جاری ہے)
پہلے مرحلے کی تکمیل پر 16 ہزار 380 ایکڑ اراضی زیرکاشت آئے گی اور 19 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
اس کے علاوہ 48 ہزار 500لوگوں کو روزمرہ استعمال کیلئے پانی کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ منصوبہ کے پہلے مرحلے سے فوائد کا اندازہ ڈیڑھ ارب روپے سالانہ ہے۔کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ شمالی وزیرستان میں تعمیر کیا جائے گا۔ واپڈا نے اس منصوبہ کو دو مراحل میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔کرم تنگی ڈیم پراجیکٹ شمالی وزیرستان میں دور دراز علاقوں سے غربت کے خاتمے اور آبپاش زراعت کے ذریعے سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ کرم تنگی ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 12 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جس سے 3 لاکھ 63 ہزار ایکڑ زمین زیرکاشت لائی جائے گی۔ کرم تنگی ڈیم کے دونوں مراحل کی تکمیل سے مجموعی طور پر 83اعشاریہ 4 میگاواٹ پن بجلی بھی حاصل ہوگی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری