مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکردار اہمیت کاحامل ہے، فی الوقت آپریشن کاآپشن زیرغور نہیں ہے ‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ ،امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے‘ سینیٹر کامران مائیکل
جمعہ 7 مارچ 2014 18:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ قیام امن اورسیاسی استحکام کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے گا،مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کاکرداربھی اہمیت کاحامل ہے،دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہمارے فوجی بھائیوں نے قابل قدر قربانیاں دی ہیں اسلئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے فوج کوبحیثیت ادارہ آن بورڈکرناضروری ہے، ملک حساس دورسے گزررہا ہے،خداراپوزیشن والے صورتحال کادرست ادراک اور احساس کریں، ملک اپوزیشن پارٹیوں کی بے بنیادتنقیداورافواہو ں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ فی الوقت آپریشن کاآپشن زیرغور نہیں ہے ،محب وطن پاکستانیوں کی دعاہے مذاکرات کامیاب رہیں اورطاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔(جاری ہے)
تاریخ گواہ ہے کشت وخون سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب اورمہذب معاشرہ کشت وخون کی اجازت نہیں دیتا ۔ عوام کوامن اور انصاف سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کافرض ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی ،معاشی اورانتظامی ترجیحات بہت واضح ہیں ۔انہوں نے کہ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اورامن کی بحالی کابیڑااٹھا یا ہے۔ترکی اورچینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں انوسٹمنٹ کے بعد دوسرے ملک بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مایوسی کے بال پوری طرح چھٹ گئے ہیں،خدا نے چاہاتووزیراعظم میاں نوازشریف اس باربھی سرخروہوں گے اورپاکستان میں امن کاپرچم سربلندہوگا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی سی بی و پی ایس ایل فرنچائزز کاجنرل کونسل اجلاس، پی ایس ایل2025 ء کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال
سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی باقی دو اقساط تاحال وصول نہیں ہو سکیں ، انتظامی اخراجات چلانا مشکل ..
لاہور : پاسپورٹ دفاتر پر ٹائوٹ مافیا کا راج ختم نہ ہو سکا
سیشن کورٹ میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ 13 مئی تک بارشیں نہ ہونے کی پیش گوئی
سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمہ کی سماعت ہفتہ میں دو روزکرنے کا فیصلہ
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے گرفتار ملزم فیضان بٹ کے بارے میں مزید انکشافات
صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی''باخبر کسان''فناٹیک(Fintech)کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خضر خان سے ..
ادیب انیس ناگی کے نام سے سکالر شپ کا اجراء
چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل کی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین سے اہم ملاقات
پنجاب یونیورسٹی میں شام کے اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود سے ملاقات
مجلس احراراسلام لاہورکے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن کریم کی نشست کل بعد نمازمغرب ہو گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے
-
پی سی بی و پی ایس ایل فرنچائزز کاجنرل کونسل اجلاس، پی ایس ایل2025 ء کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
گورنرسندھ کی صنعتکاروں کومسائل حل کرنے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 کو7 اپریل سے 20 مئی تک منعقد کرنے کی تجویز
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی