طالبان سے مذاکرات دوبارہ ٹریک پر آرہے ہیں، ایازصادق

جمعہ 7 مارچ 2014 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ڈی ریل ہونے کے بعد دوبارہ ٹریک پر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان پر واضح کردیاہے کہ اگر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کا جواب لازمی دیا جائے گا۔ بات کرنے والوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، جمشید دستی نے جو ثبوت دیے ہیں وہ کمیٹی کو دے دیے۔ ایاز صادق نے کہا کہ جس رکن اسمبلی کے خلاف الزام ثابت ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں