صادق آباد کے تھیٹروں میں انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث فحاشی کا راج

جمعہ 7 مارچ 2014 15:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) صادق آباد کے تھیٹروں میں انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث فہاشی کا راج ، متعلقہ ڈی سی او بھی بے بس نظر آنے لگا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صادق آباد کے کے ناز ہال ، روہی پنجاب ہال اور پنجاب ہال میں فحاشی سے بھرپور اسٹیج ڈرامے پیش کیے جا رہیے ہیں جس پر گزشتہ رات ڈی سی او رحیم یار خان نبیل جاوید نے نوٹس لیتے ہوئے تینوں تھیٹروں کو سیل کر نے کے حکم دیا ۔ لیکن متعلقہ پولیس کی ملی بھگت کے باعث تینوں تھیٹر وں کو سیل کرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی دوبارہ کھول دیا گیا اور دوبارہ اسٹیج ڈراموں کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے جب ڈی سی رحیم یار خان نبیل جاوید سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت مصروف ہوں بات نہیں کر سکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں