حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،نواز شریف

جمعہ 7 مارچ 2014 14:22

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،نواز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مارچ 2014ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، لاہور کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنے کی خواہش ہے۔

(جاری ہے)

رائیونڈ میں ایل ڈی اے کی جانب سے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی مشکلات کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں اور ان کے بروقت مکمل ہونے سے ہی عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم کو ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ بریفنگ میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں