لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان ،ایل ایس ای 25انڈیکس64.14پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5021.18 پر بند ہوا

جمعرات 6 مارچ 2014 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کارجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس64.14پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5021.18 پر بند ہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر107کمپنیوں کا کاروبارہوا۔41کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ60کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل34لاکھ40 ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں این آئی بی بنک لمیٹڈ کے 12 لاکھ35ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4 لاکھ43ہزارحِصص۔جبکہ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے 3 لاکھ82ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت11.16روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.94 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں