وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق سوائن فلو کی صورتحال ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 06/03/2014 - 21:56:05 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 21:56:05 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 21:56:05 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 21:29:04 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 21:28:04 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 20:30:34 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 20:30:34 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 20:25:18 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 20:10:00 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 19:44:28 وقت اشاعت: 06/03/2014 - 19:09:34
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق سوائن فلو کی صورتحال کا جائزہ لینے ملتان پہنچ گئے،خواجہ سلمان رفیق نے نشتر ہسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کے مریضوں کی عیادت کی،سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،محکمہ صحت ،عالمی ادارہ صحت اوروبائی امراض کے ماہرین سوائن فلو کی روک تھام کیلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری ہیلتھ بابر حیات تارڑ کے ہمراہ جمعرات کے دن نشتر ہسپتال ملتان کا دوروہ کیا اور وہاں زیر علاج سوائن فلو کے مریضوں کی عیادت کی ۔ خواجہ سلمان رفیق ہسپتال میں زیر علاج سوائن فلو کے 7 مریضوں کے پاس فردا فردا گئے اور ان کی خیریت معلوم کرنے کے علاوہ ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت اور وبائی امراض کی روک تھام کے ماہرین کے تعاون سے سوائن فلو کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے اور اس وقت تمام ماہرین ملتان میں موجود ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے نشتر ہسپتال کے دورے کے بعد سوائن فلو کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

جس میں سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں ڈاکٹر عطاء الرحمن ، ڈاکٹر ارسلان ،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر سمیع اختر،ای ڈی او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر افتخار قریشی،ڈائریکٹر ہیلتھ سی ڈی سی ڈاکٹر احمد عفیفی ،ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق حسین،ایم ایس ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر مختار ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایپی ڈیمک کنٹرول اینڈ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

06/03/2014 - 20:30:34 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان