کرپشن ہمارے ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ گورنر پنجاب ،اگر جنگوں اور اسلحہ کی تیاری پر خرچ کیا جانے والا پیسہ انسانیت کی فلاح پر خرچ کیا گیا ہوتا تو آج انسان زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوتا،اقلیتی برادری بالخصوص مسیحی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں پیش پیش ہیں ‘ چوہدری محمد سرور کی برطانیہ کے بشپ ٹونی روبنس کی قیادت میں وفد سے گفتگو
جمعرات 6 مارچ 2014 20:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انسان کے بیشتر مسائل اس کے اپنے ہی پیدا کئے ہوئے ہیں اگر جنگوں اور اسلحہ کی تیاری پر خرچ کیا جانے والا پیسہ انسانیت کی فلاح پر خرچ کیا گیا ہوتا تو آج انسان زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوتا،21ویں صدی کے جدید دور میں بھی انسانوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں اور اس مسٴلے کے حل کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے برطانیہ کے بشپ ٹونی روبنس کی قیادت میںآ ئے ہوئے 40رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے آج گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 80فیصد بیماریوں کی وجہ آلودہ پانی ہے اور اس مسٴلے کے حل کے لئے ملک بھر میں خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے پر خصوصہ توجہ دی جا رہی ہے تاکہ قوم کے نونہالوں اورمستقبل کے معماروں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مخیر حضرات کی طرف سے اس مہم میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ قوم تب تک مسائل پر قابو نہیں پا سکتی جب تک وہ خود ان کے تدارک کے لئے اقدامات نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ غربت تمام مسائل کی جڑ ہے اور صاحب ثروت طبقے کا یہ حق ہے کہ وہ مستحق افراد کی فلاح کے لئے بھی بھر پور اقدامات کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری بالخصوص مسیحی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں پیش پیش ہیں اور مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تمام حقوق کی فراہمی موجودہ حکومت کے منشور کا حصہ ہیں اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے ملک کو دھیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ، بدعنوانی کے خاتمے کے لئے انفرادی یا اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گورنر پنجاب نے اس مہم کی کامیابی کے لئے اپنے اسٹاف کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ٹونی روبنس نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے گورنر پنجاب کی طرف سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ قابل تعریف ہے اور وہ عالمی سطح پر اس پروگرام کی کامیابی کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے گوجرہ کی مسیحی برادری کو صاف پینے کے پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹس لگانے کے اقدام کو بھی سراہا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
روٹی ونان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے بلال یاسین کا مختلف علاقوں کا دورہ
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
مارچ میں گاڑیوں کی فروخت میں 38 فیصد تنزلی
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
ایس آر او 350(1)2024کو واپس یا بیلنس شیٹ کی شرط ختم کی جائے ‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
فیض آباد دھرنا لاہور سے شروع ہوا ،تمام ایجنسیوں کی متفقہ رائے تھی لاہور میں روکا تو ہلاکتیں ہونگی‘ ..
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد کلو منشیات ضبط
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی اسمبلی عمارت کی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش
جانوروں ، پرندوں کا کاروبار کرنے والے افراد کیلئے لائسنس بنوانے کیلئے 26 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور، مال روڈ کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے لئے نوگو ایریا قرار دے دیا گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
اے این ایف کی انسداد منشیات کارروائیاں ، 60 کلوگرام منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
فیض آباد دھرنا لاہور سے شروع ہوا ،تمام ایجنسیوں کی متفقہ رائے تھی لاہور میں روکا تو ہلاکتیں ہونگی‘ رانا ثنا اللہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
-
لاہور ہائیکورٹ نے جلسوں کی اجازت کیلئے تحریک انصاف کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم