وزیر اعظم نواز شریف سے پیر پگاڑا کی ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق ،ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے ،مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب مثبت پیشرفت ہو رہی ہے‘ نواز شریف کی گفتگو،نواز شریف سے احمد البراک کی قیادت میں ترکی کے وفد کی بھی ملاقات،پاک ترک اقتصادی تعاون اور سرمایہ کار ی پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ تفصیلی خبر
جمعرات 6 مارچ 2014 19:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6مارچ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (فنکشنل ) کے سربراہ و حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا نے جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں لیگی دھڑوں کو متحد کرنے پر اتفاق ہوا ہے جسکی ذمہ داری پیر پگاڑا کو سونپ دی گئی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً کراچی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک کا امن کراچی کے امن سے منسلک ہے ۔ کراچی میں قیام امن کیلئے حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پیچیدہ ہیں لیکن امن کی جانب مثبت پیشرفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئے اور دونوں رہنماؤں نے لیگی دھڑوں کے اتحاد پر اتفاق کیا ۔
پیر پگاڑا 14مارچ سے اندرون سندھ کا دورہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے ۔ملاقات میں دونوں طرف سے رہنما بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے جاتی امراء میں احمد البراک کی قیادت میں ترکی کے سرمایہ کاری وفد نے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ترک اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو مختلف اہم معاملات پر وزیر اعظم اور تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
وزیر خوراک کے سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ گوجرانوالہ میں چھاپے
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پہاڑ جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے ‘امیر مقام
نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،ترجمان
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان