پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام تیرہویں میلاد ِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ہفتہ کو ہو گی

جمعرات 6 مارچ 2014 14:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مارچ 2014ء) پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن ، بزم ِ قرشی پاکستان اور ماہنامہ قومی صحت کے زیر ِ اہتمام13 ویں میلاد ِ مصطفی ﷺ کانفرنس کل ( ہفتہ ) کو صبح 10 بجے میوزیم آڈیٹوریم مال روڈ لاہور میں منعقد ہو گی جس کی صدارت پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی جسٹس (ر)نذیر احمد غازی ، ڈاکٹر امجد عقیل پرو وائس چانسلر قرشی یونیورسٹی اور معروف کالم نگار و بیوروکریٹ اوریا مقبول جان ہو نگے ۔

(جاری ہے)

خطیب یورپ ، شعلہ بیاں مقررحضرت علامہ حافظ خان محمد قادری ( بانی وچیئرمین القرآن یونیورسل لاہور ،پاکستان )خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں