لاہور‘محکمہ لائیوسٹاک نت شہر بھر میں غیرمعیاری گوشت کی فروخت روکنے کیلئے گرینڈ آپریشن کا آغاز

بدھ 5 مارچ 2014 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) محکمہ لائیوسٹاک نے شہربھر میں غیرمعیاری گوشت کی فروخت روکنے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ،غیرقانونی مذبح خانوں کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک محمد ارشد جٹ نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستا گوشت مہیا کیا جائے گا جس کے لیے پنجاب بھر میں غیر معیاری و مضر صحت پانی ملا گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے والے عناصر نہ صرف بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں ایسا گھناؤنا جرم کرنے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ماہرین نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی ہے کہ مویشیوں کو پھپھوندی خوراک کا ہر گز استعمال نہ کرائیں کیونکہ اس سے مویشیوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور ان کی پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ مویشیوں کے لیے حسب ضرورت خوراک تیار کریں جبکہ زائد خوراک ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب ماحول اور مقام کا تعین کریں کیونکہ پھپھوندی زیادہ نمی اور گرم مرطوب ماحول میں خوراک ذخیرہ کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں