ریوولوشن فلمز کے بینر تلے بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنانے کی تیاریاں شروع

بدھ 5 مارچ 2014 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) ریوولوشن فلمز کے بینر تلے بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ۔ گزشتہ روز ریوولوشن فلمز نے خصوصی تقریب کے دوران پہلی فلم ” 36 hours“ شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سید نور ، شاہد ظہور ، یٰسین ملک ، افتخار عفی ، سید ظہور الٰہی ، راشد محمود ، کوکب زبیری ، اسلم پھلروان ، مریم حسین ، یاسین ملک اور ڈاکٹر اعجاز وارث سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریوولوشن فلمز کے روح رواں موسیٰ خان نے کہا کہ فلم ”36 hours“ فلمی دنیا میں بارش کا پہلا قطرہ ہے ، اس میں فلم سینئر اداکا رروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے گا ۔ اس کے بعد آئندہ 6ماہ کے دوران مزید تین بڑے پراجیکٹ بھی سامنے لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح فیشن انڈسٹری میں خدا نے مجھے عزت دی ہے اب فلم کی دنیا میں محنت سے اپنا مقام بنا کر ثابت کروں گا کہ میرا فیصلہ درست تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی تمام ٹیم کا شکرگزار ہوں اور خاص طور پر پروڈیوسر چوہدری سہیل احمد کا جنہوں نے ہر لمحہ میرا ساتھ دیا ۔ موسیٰ خان نے کہا کہ عنقریب فلم کی شوٹنگ شروع کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں