سال 2014ء میں چوتھی پاکستانی فلم ” جان تو پیارا “ 21مارچ کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

بدھ 5 مارچ 2014 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) سال 2014ء میں چوتھی پاکستانی فلم ” جان تو پیارا “ 21مارچ کو نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال 2014ء میں لالی ووڈ کی دو فلمیں ” پتر مکھن گجر دا “ اور ” نصیبو “ کی نمائش جاری ہے جبکہ ایک اور پاکستانی فلم ” دنیا “ 14مارچ کو ریلیز کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ لالی ووڈ کی سال 2014ء میں چوتھی فلم ” جان تو پیارا “ 21مارچ کو میٹروپول سینما میں ریلیز کی جائے گی ۔ مذکورہ فلم کی نمایاں کاسٹ میں صائمہ نور ، معمر رانا ، سخاوت ناز ، اچھی خان ، حسن صادق ، شفقت چیمہ شامل ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار مراد علی یوسف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں