اداکارہ مدھو نے سنگم تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” محبتیں “درمیان میں ہی چھوڑ دیا

بدھ 5 مارچ 2014 13:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5مارچ 2014ء) اداکارہ مدھو نے سنگم تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” محبتیں “درمیان میں ہی چھوڑ دیا اور آئندہ بھی سنگم تھیٹر میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکار مدھو کا کہنا ہے کہ سنگم تھیٹر کے قریب قرستان واقع ہے جس کا پہلے مجھے علم نہیں تھا مگر جب مجھے علم ہوا تو میں تھیٹر کے قریب قبرستان کے احترام میں وہاں پرفارم نہیں کر سکتی جس کی وجہ سے میں ڈرامہ چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہماری کچھ اخلاقی اور دینی ذمے داریاں بھی ہیں جس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ اداکارہ مدھو نے کہا کہ میں نے پہلے بھی سنگم تھیٹر میں پرفارم کیا ہے مگر جب مجھے علم ہوا کہ تھیٹر کے عقب میں ایک قرستان ہے تو میں نے وہاں ڈرامہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس وجہ سے مجھے یہ ڈرامہ درمیان میں ہی چھوڑنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں