وزیراعلیٰ پنجاب سے سندھ ،خیبر پختوانخو،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پوزیشن ہولڈرزکی ملاقات، طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان،نوجوان قوم کے روشن مستقبل کی امید ہیں،طلبہ ،اتحاد ،محنت ،نظم و ضبط اورامید کے پیغام کو عام کریں‘ محمد شہباز شریف، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،محنت ،دیانت ،امانت، میرٹ اورشفافیت کے اصولوں کو اپنا کر ملک کے حالات کو درست کیا جاسکتا ہے،نوجوان اپنے تعلیم کے زیور کو صوبوں میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے اوربرداشت کے جذبات کو فروغ دینے میں استعمال کریں‘ وزیراعلیٰ، شہباز شریف علم دوست ہیں،پنجاب نے ہمیں جو عزت دی ایسی عزت کہیں نہیں ملی‘ پوزیشن ہولڈرز کا شہباز شریف کو خراج تحسین

منگل 4 مارچ 2014 19:11

وزیراعلیٰ پنجاب سے سندھ ،خیبر پختوانخو،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پوزیشن ہولڈرزکی ملاقات، طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان،نوجوان قوم کے روشن مستقبل کی امید ہیں،طلبہ ،اتحاد ،محنت ،نظم و ضبط اورامید کے پیغام کو عام کریں‘ محمد شہباز شریف، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،محنت ،دیانت ،امانت، میرٹ اورشفافیت کے اصولوں کو اپنا کر ملک کے حالات کو درست کیا جاسکتا ہے،نوجوان اپنے تعلیم کے زیور کو صوبوں میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے اوربرداشت کے جذبات کو فروغ دینے میں استعمال کریں‘ وزیراعلیٰ، شہباز شریف علم دوست ہیں،پنجاب نے ہمیں جو عزت دی ایسی عزت کہیں نہیں ملی‘ پوزیشن ہولڈرز کا شہباز شریف کو خراج تحسین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، نوجوان ملک و قوم کے درخشندہ ستارے اور قوم کے روشن مستقبل کی امیدہیں ،نوجوان محنت،دیانت اور انتھک کاوشوں سے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں، طلباء حصول تعلیم پر توجہ دیں،اتحاد ،نظم وضبط اور امید کے پیغام کو عام کریں، پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کے پروگراموں میں آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت دیگر صوبوں کے ذہین طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا ہے جس سے قومی یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لاہور کے دورے پر آنے والے دیگر صوبوں کے پوزیشن ہولڈرطلباوطالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔

وہ منگل کے روز یہاں سندھ ،خیبر پختوانخو،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پوزیشن ہولڈرزطلبااور طالبات کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،سیکرٹری اطلاعات اورڈی جی پی آر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ،کے پی کے ،بلوچستان ،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے پوزیشن ہولڈرزطلباء و طالبات کودل کی گہرائیوں سے لاہور میں خو ش آمدید کہتے ہیں۔

نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔ نوجوان اپنے تعلیم کے زیور کو صوبوں میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے اوربرداشت کے جذبات کو فروغ دینے میں استعمال کریں ۔محنت ،دیانت ،امانت، میرٹ اورشفافیت کے اصولوں کو اپنا کر ملک کے حالات کو درست کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بے انتہا چیلنجوں کا سامنا ہے۔ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

ہم سب مل کر اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ملک کو تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔پاکستان کوفلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے ہم سب سے اپنا اپنا فرض ادا کرنا ہے۔ 23مارچ1940ء کی قرارداد پر عمل پیرا ہو کر قائد و اقبال کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے ۔صوبے میں فروغ تعلیم کے انقلابی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ غریب خاندانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے صوبے میں دانش سکول قائم کیے گئے ہیں۔

دانش سکول قائم کر کے دراصل کم وسیلہ خاندانوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا بھی وسائل پر پورا حق ہے ۔پنجاب بھر کے ہائی سکولوں میں جدید کمپیوٹر لیبز کا قیام، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ،پوزیشن ہولڈرز کو بیرون ملک کے مطالعاتی دورے کرانا اوراساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا تعلیمی اصلاحات کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کا دورہ لاہور قومی یکجہتی اور وحدت کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم کردارادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ 68برس کے دوران ملک اورقوم کو مشکل حالات سے دو چار کرنے میں اشرافیہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔پاکستان کا قیام فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے تھا نہ کہ یہاں پر ناانصافی اوربدامنی کا دور دورہ ہوتا۔وطن حاصل کرنے کے لئے ہمارے آباوٴاجداد نے بے شمار قربانیاں دیں اور خون کے دریا عبور کر کے آزاد خطہ نصیب ہو الیکن اپنی کوتاہیوں اورغفلت کے باعث آج ہم اقوام عالم میں بہت پیچھے کھڑے ہیں۔

یہاں پر انصاف کا بول بالا ہے نہ قانون کی حکمرانی ،پاک وطن اس لیے حاصل کیا تھا کہ ہم سب ایک دوسرے کے دکھ بانٹے اور سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ 68سالہ تاریخ میں پاکستان ایٹمی قوت بھی بنا اوراس نے بے شمار میدانوں میں ترقی بھی کی لیکن اس کے باوجود ہم ابھی بحیثیت قوم بہت پیچھے ہیں۔ہم نے عزت وتوقیرسے زندگی بسر کرنی ہے تو قائد اور اقبال کے سنہرے افکار پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگااورشفافیت ،محنت اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہامیں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی تاخیر نہیں ہوئی اور ہم صحیح راستہ چن لیں محنت ،دیانت اورامانت کو شعار بنا لیں تو تاریخ کا دھارا موڑ سکتے ہیں ۔یہ مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں ۔ہمارے سامنے چین ،جرمنی اورجاپان کی مثالیں موجود ہیں۔

جنہوں نے محنت اور انتھک کاوشوں سے ترقی کی منازل طے کی ہیں اورعزم و ہمت کی داستانیں رقم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے 32ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پیکیج کی پیش کش بہت بڑا تحفہ ہے لیکن اب ہمارا فرض ہے کہ اس سرمایہ کاری پیکیج سے پوری طرح استفادہ کریں اور قوم کی تواقعات پر پورا اتریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل پر تمام صوبوں کاحق ہے اورپنجاب حکومت بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مستقبل میں بھی طلباء و طالبات کے حوصلہ افزائی کے پروگرام جاری رکھے گی۔

پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات نے تعلیم اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب کے دورہ پراپنی مہمان نوازی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،ہم نے صرف محنت کی جبکہ شہباز شریف نے ہماری حوصلہ افزائی کی ،جس پران کے بے حد شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹروبس جیسے عظیم الشان منصوبے دوسرے صوبوں میں بھی ہونے چاہئیں۔بلاشبہ یہ جدید ملکوں جیسا سفری منصوبہ ہے۔دانش سکولوں کے قیام نے ثابت کیا کہ شہباز شریف علم دوست اور باہمت انسان ہیں۔پنجاب نے ہمیں جو عزت دی ہے ایسی عزت ہمیں کسی حکومت نے نہیں دی ،جس پر شہباز شریف کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں