لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

منگل 4 مارچ 2014 17:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4مارچ 2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس27.61پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 4958.53 پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر99 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔34کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل48لاکھ86 ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ (رائٹ) کے22لاکھ91ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے10 لاکھ44ہزارحِصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے2لاکھ65ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.50روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.75 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں