انضمام الحق 44برس کے ہو گئے

پیر 3 مارچ 2014 17:31

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) مایہ ناز کرکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز اپنی 44ویں سالگرہ منائی ۔ سلطان آف ملتان کا لقب پانے والے سابق کپتان انضمام الحق 3مارچ 1970ء کو اولیا کے شہرملتان میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

1992ء کے ورلڈ کپ میں دنیا نے پہلی بار ان کی صلاحیتوں کو دیکھا، پاکستان کو عالمی چمپئن بنوانے میں سیمی فائنل اور فائنل میں ان کی پرفارمنس کا کردار انتہائی اہم رہا۔

کیریئرکے دوران انہوں نے کئی یارگار اننگز کھیلیں، اپنی بیٹنگ اور کپتانی سے پاکستان کو فتوحات دلوائیں۔ انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو میدان سے باہر لے جانا ان کے کیریئر کا سب سے بڑا تنازعہ رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنائی اور صرف چار رنز کے فرق سے میانداد کے بعد پاکستان کے دوسرے کامیاب بیٹسمین رہے۔2007ء ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیرآباد کہہ دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں