بھارت سے کامیابی ،بوم بوم آفریدی موضوع بحث رہے

پیر 3 مارچ 2014 17:31

بھارت سے کامیابی ،بوم بوم آفریدی موضوع بحث رہے

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) ایشیاء کپ میں شاندار بلے بازی کے باعث روایتی حریف بھارت کو شکست کے باعث بوم بوم آفریدی موضوع بحث بنے رہے ۔

(جاری ہے)

نئے ہفتے کے آغاز پر سرکاری ونجی دفاتر ، تجارتی مراکز، چائے کے ہوٹلوں اور باربر شاپس پر پاکستان کی روایتی حریف بھارت کو شکست اور شاہد آفریدی کی شاندار بلے بازی موضوع بحث رہی۔

کل کے میچ میں بوم بوم شاہد آفریدی نے 33 گیندوں پر 34 رنز بنائے جس میں فتح سے ہمکنار کرنے والا چھکا بھی شامل ہے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں