ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا اشیاء خوردونوش کا جائزہ لینے کیلئے بادامی باغ فروٹ اینڈ سبزی منڈی کا دورہ

پیر 3 مارچ 2014 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے اشیاء خوردونوش کا جائزہ لینے کے لئے بادامی باغ فروٹ اینڈ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے منڈی میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے منڈی میں سبزیوں کے مختلف سٹالوں پر جاکر سبزیوں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔ ڈی سی او لاہور نے منڈی میں ایک گراں فروش کو بھی گرانفروشی کے الزام میں گرفتار کروادیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اس موقع پر کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور گرانفروشوں کے خلاف شہربھر میں کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں