گریڈ1سے15تک کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے‘ نذیر احمد جنجوعہ
پیر 3 مارچ 2014 14:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) جماعت اسلامی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت میں توسیع نہ دینے سے سرکاری ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،اس سے وفاقی حکومت اور اس سے متعلقہ نیم سرکاری اداروں وکارپوریشنز کے ہزاروں ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے، ہوناتو یہ چاہئے تھا کہ بڑے بڑے اداروں میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے والے اورلاکھوں روپے تنخواہ کے عوض بھرتی کیے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیا جاتا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت نے چھوٹے سرکاری ملازمین کوایکسٹینشن نہ دے کر سراسر ناانصافی اور زیادتی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گریڈ1سے15تک چھوٹے ملازمین کے بے روزگار ہونے سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی۔(جاری ہے)
مہنگائی نے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔حکمرانوں کے ناعاقبت اندیش فیصلے ملک وقوم دونوں کے لئے نقصان کاباعث بنتے ہیں۔ملک میں اس وقت پہلے ہی سب سے بڑامسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری کاہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ونیم سرکاری ملازمین کی مدت میں توسیع نہ دینے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے۔مسلم لیگ (ن)نے11مئی کے انتخابی مہم کے دوران جووعدے کیے تھے ان کوپوراکیاجائے۔اداروں کی حالت زار میں کسی قسم کی بہتری نہیں آئی۔ملک میں اقرباء پروری کاخاتمہ ناگزیر ہے۔میرٹ پر بھرتیاں کرکے ہی ہم اداروں کومنافع بخش بناسکتے ہیں۔
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حرام کی کمائی کھانے سے دعاقبول نہیں ہوتی ‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
پنجاب بھر میں 1434 ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق ،1549زخمی ہوئے
وکلا پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے‘سابق صدر لاہور ہائی کورٹ
امت مسلمہ دنیاوی خرافات میں غرق ہوکر اپنی زندگی کا مقصد بھول چکی ہے‘فرز ند قبلہ اول میمون اسعد تمیمی ..
وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملاوٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت
سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کو ملانے والے تباہ شدہ پل کی تعمیر شروع
یو ای ٹی لاہور میں ’’خلائی مشن سے خلائی ریسرچ تک‘‘کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گمشدہ ذہنی معذور بزرگ ورثا سے ملوا دیا
شادی شدہ جوڑوں ،نوجوان نسل کو چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے‘ثمن رائے ..
لاہورکا رہائشی نوجوان طالب علم پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل سے امریکی مشن قونصلیٹ اور اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین کی ملاقات ..
لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل جج مقرر نہ کرنے پر ہائیکورٹ رجسٹرار کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب