اکبری گیٹ کے ایس ایچ اواور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم

پیر 3 مارچ 2014 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء ) ایڈیشنل سیشن جج نعیم علی نے تھانہ اکبری گیٹ کے ایس ایچ او اور ا نسپکٹر سمیت 5اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیدیا ۔ ان کے خلاف شہری عاشق حسین نے درخواست جمع کروائی تھی کہ یہ اس کے گھر بغیر اجازت داخل ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ایڈیشنل سیشن جج نعیم علی نے کیس کی سماعت کی ۔ ایڈیشنل سین جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تھانہ اکبری گیٹ کے ایس ایچ او زاہد شاہ اور ا نسپکٹر رشید احمد سمیت 5اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو اس پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں