دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کیلئے ہر کوششوں کی حمایت کرتے ہیں‘سید بلال شیرازی

پیر 3 مارچ 2014 14:06

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان خوش آئند ہے ،امن کی کوششیں مصلحتوں سے پاک ہوئیں تو ضرور کامیابی ملے گی دہشت گردی نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے ،دہشت گردی کے زخموں سے چور پاکستانی عوام امن کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں لیکن پاکستانی افواج کے خلاف کارروئیاں کسی طو ر برداشت نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سید بلال شیرازی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ دہشت گردی کے خاتمہ اور امن و امان کیلئے ہر کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ملک کے اندر دہشت گردی اور امن وامان کی خراب صورتحال اور بے یقینی کی صورتحال کے باعث بیرونی سرمایہ کار ملک چھوڑ گئے ہیں ملکی سرمایہ بھی تیزی سے بیرون ملک منتقل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن ہوگا تو بیرونی سرمایہ ملک میں آئے گا ۔نئی انڈسٹریز کے قیام سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں