اسلام آباد کچہری کا واقعہ افسوسناک ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

پیر 3 مارچ 2014 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مارچ 2014ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کچری میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، عدلیہ اور وکلا کے اداروں میں سکون ہو گا تو امن ہو گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد واقعہ پر اظہار افسوس کے لئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لاہور ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ایک دوسرے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مل کر حالات کامقابلہ کرناہے اورغم بانٹناہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کا مقابلہ حوصلے سے کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں