نادرا نے ایک روز قبل برطرف کئے گئے 1900ملازمین کو دوبارہ بحال کر دیا

ہفتہ 1 مارچ 2014 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) نادرا نے ایک روز قبل بر طرف کئے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کر دیا ۔نادرا ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر میں نادرا کے 1900 ملازمین کو نوکریوں سے بر طرف کیا گیا تھا جنہیں اگلے ہی روز ہفتہ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا حکام نے بر طرف ہونے والے تمام ملازمین کو ٹیلی فون کے ذریعے بر طرفی کے احکامات جاری کئے تھے اور بحالی کے احکامات بھی ٹیلی فون کے ذریعے ہی دیئے گئے ہیں۔ نادرا کے اس فیصلے سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں