18لاکھ لوگ تھیلیسیما اور بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں ،شادی سے قبل ٹیسٹ کرانے کو لازمی قرار دینے کیلئے قانون پاس کرایا جائیگا ‘اسپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 18لاکھ لوگ تھیلیسیما اور بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں ،ایسے امراض کی روک تھام کیلئے شادی سے قبل ٹیسٹ کرانے کو لازمی قرار دینے کیلئے اسمبلی سے قانون پاس کرایا جائے گا ،پاکستان میں بہت سے ایسے مخیر لوگ ہیں جو فلاحی کاموں کیلئے خرچ کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ انکے دئیے ہوئے پیسے کا صحیح استعمال کیا جائے ، اگر ہم ایک جان بھی بچا سکیں تو سمجھیں گے کہ ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد پورا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سندس فاؤنڈیشن کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تھیسلسیمیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں سے ملاقات بھی کی ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن جس طرح سے تھیلسیمیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کیلئے کام کررہے ہیں یہ انتہائی قابل تحسین ہے ۔ ایسے بچوں کے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسی تربیت دیں جس سے وہ بھی عام شہری کی طرح زندگی بسر کر سکیں ۔ اگر ہم ایک بھی جان بچا سکیں تو ہمارااس دنیا میں آنے کا مقصد پورا ہو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں