پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیش کی ووچر سیکم سے منسلک سکولوں کا رابطہ اجلاس

ہفتہ 1 مارچ 2014 14:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیش کی ووچر سیکم سے منسلک سکولوں کا رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع ملتان میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک68 سکولوں کے مالکان اور اساتذہ نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد اور ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم) ملیحہ بتول نے شرکاء کو ایجوکیشن ووچر سکیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو موبائل فون کے ذریعے آن لائن حاضری پائلٹ پراجیکٹ میں توسیع اور جنوبی پنجاب میں مستحق بچوں کو مفت تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب میں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔سال رواں کے دوران جنوبی پنجاب کے تین اضلاع سمیت چار ضلعوں میں 50 ہزار تعلیمی ووچرز جاری کئے جارہے ہیں جس میں مزید مستحق بچوں کو تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں