میدانی علاقوں میں موسم خشک ،مختلف شہروں میں بارش کا امکان

ہفتہ 1 مارچ 2014 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان ،اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، ہزارہ ، کوئٹہ ڈویژن میں چند ایک مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

اتوار اور پیر کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ پیر اور منگل کے روز خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بیشتر مقامات پر، اسلام آباد سمیت پنجاب اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔اس دوران پوٹھوہار کے علاقے میں چند ایک مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں