جمشید دستی نے ثبوت دیے تو ضرور کارروائی کریں گے ،اسپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 1 مارچ 2014 13:29

جمشید دستی نے ثبوت دیے تو ضرور کارروائی کریں گے ،اسپیکر قومی اسمبلی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے ثبوت دیے تو ضرور کارروائی کریں گے ،جمشید دستی کو اپنے گریباں میں بھی جھانکنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ جمشید دستی کو اپنے الزامات ثابت کرنے چاہئیں۔

کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی،تاہم ثبوت آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا،اسپیکر ایاز صادق کاکہنا تھا کہ جمشید دستی کو ثبوت پیش کرنے کیلئے نوٹس مل چکا ہے ،نہ آئے تو مزید دو نوٹسز بھیجے جائیں گے ،انہوں نے یہ الزامات سستی شہرت کیلیے عائد کیے یا کوئی اور بات ہے ،اس کا فیصلہ میڈیا پر چھوڑتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں