لاہورہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی نومسلم بہنوں کو خاوندوں کے ہمراہ جانے کی اجازت دیدی

جمعہ 28 فروری 2014 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 فروری ۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی نومسلم بہنوں کو اپنے خاوندوں کے ہمراہ جانے کی اجازت دیتے ہوئے انکے خلاف درج مقدمہ بھی خارج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔گزشتہ روزجسٹس شیخ نجم الحسن نے خاتون کی طرف سے دائر حبس بیجا کی درخواست کی سماعت کی جس میں خاتون نے عدالت کو بتایا کہ علی حیدر اور شیراز حیدر نے اس کی بیٹیوں کو اغواء کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر دونوں بہنوں فاطمہ اور عائشہ اور انکے شوہروں علی حیدر اور شیراز حیدر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران لڑکیوں نے بتایا کہ انہیں کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے جس سے انکے والدین مخالف ہوگئے اوراسلام قبول کرنے پرانہیں جان کا خطرہ ہے ۔معزز عدالت نے لڑکیوں کا بیان لینے کے بعد انہیں اپنے خاوندوں کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو درج مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں